پیٹرول پر 125 روپے ٹیکس ناقابلِ قبول، 7 اگست کو ملک گیر شاہراہیں بند کریں گے: حافظ نعیم الرحمان

لاہور (پنجاب پوسٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کو "بھتہ ٹیکس” قرار دیتے ہوئے حکومت سے اسے فوری ختم کرنے اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے عوام پٹرولیم لیوی کی مد میں 1900 ارب روپے کا بھاری ٹیکس ادا کر چکے ہیں، جبکہ اس لیوی کا پٹرول کی اصل قیمت سے کوئی تعلق نہیں۔


انہوں نے کہا کہ ایک طرف عوام سے ہر لیٹر پٹرول پر 125 روپے لیوی اور دیگر ٹیکسز وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب آئی پی پیز کو سالانہ 2 ہزار ارب روپے ایسی بجلی کے دیے جا رہے ہیں جو پیدا ہی نہیں ہوتی۔
امیر جماعت اسلامی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کے لیے باہر نکلیں اور 7 اگست کو ملک بھر میں شاہراہیں بند کر کے احتجاج کریں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے