7 اگست کو شاہراہیں بند کرنے کا اعلان، مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج

لاہور (پنجاب پوسٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر پٹرولیم لیوی کے ذریعے عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران جھوٹ بول کر عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کا اختیار دے دیا ہے، جبکہ قانون کے مطابق پٹرولیم لیوی کا اوگرا سے کوئی تعلق نہیں۔


انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل سواروں، مزدوروں اور متوسط طبقے سے بھی لیوی وصول کی جا رہی ہے، حتیٰ کہ وہ افراد بھی اس کا بوجھ اٹھا رہے ہیں جو باقاعدہ ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم لیوی کی مد میں سالانہ تقریباً 1800 ارب روپے وصول کیے جا رہے ہیں، جو عوام پر اضافی بوجھ ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے حکومت کی پالیسی کو "معاشی دہشت گردی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ 7 اگست کو ملک بھر میں شاہراہیں بند کی جائیں گی، تاہم احتجاج کے دوران صرف ایمبولینسز کو گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے