لاہور (پنجاب پوسٹ) اپنے آپ کو سینئر پولیس افسر کا سٹاف افسر ظاہر کرنے والا نوسر باز گرفتار کر لیا گیا۔ انویسٹی گیشن پولیس لیاقت آباد کے شکنجے میں۔ ملزم خود ہی سٹاف افسر بن کر کال کرتا تھا اور پھر خود ہی تھانہ پہنچ جاتا تھا۔
انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم نے زیر حراست کو ذاتی ضمانت پر رہا کروانے کے بہانے تفتیشی افسر سے رابطہ کیا۔انچارج لیاقت آباد کا کہنا ہے کہ ملزم نے تفتیشی افسر کو 10 ہزار روپے رشوت دینے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں:مانگا منڈی پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 24 گھنٹوں میں 26 اشتہاری ملزمان گرفتار
ملزم نے دوران تفتیش مختلف تھانوں میں اپنے کام کروانے کے لیے پولیس افسر بن کر فون کالز کرنے کا اعتراف کیا ہے۔تفتیشی افسر نے فوری طور پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم خود ہی سٹاف افسر بن کر کال کرتا تھا اور پھر خود ہی تھانہ چلا جاتا۔
انچارج طالب حسین کے مطابق ملزم اپنے what’s app کی ڈی پی پر مختلف پولیس افسران کی تصاویر لگاتا تھا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہے مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی طرف سے پولیس ٹیم کےلیے تعریفی اسناد کا اعلان کر دیا گیا۔
















