مانگا منڈی پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 24 گھنٹوں میں 26 اشتہاری ملزمان گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر مانگا منڈی پولیس نے 24 گھنٹے کی کارروائی میں 26 اشتہاری گرفتار کر لیے۔ملزمان کو دورانِ پٹرولنگ ناکہ جات اور مختلف ریسورسز سے گرفتار کیا گیا۔اے اور بی کیٹیگری کے اشتہاری مختلف مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب تھے۔

ڈکیتی، چوری، 489-F اور فراڈ جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار۔لاہور پولیس کو طویل عرصہ سے مطلوب متعدد ملزمان گرفتار ہو کر حوالات منتقل کر دیا۔ملزمان کی شناخت عبداللطیف، سعید، قیصر حمید، جاوید، اصغر، ناصر حسین، جنید، مجاہد، عمر فاروق، عبداللطیف، محمد علی، محمد مسیح، تصور، محمد آصف، رانا خالد رضوان، آفتاب، یونس، طاہر کے ناموں سے ہوئی۔

ایس ایچ او مانگا منڈی پولیس کی شاندار کارکردگی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا گیا۔ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق سیکیورٹی کے حوالے سے شہر میں کڑی نگرانی جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے