"اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کو عوامی پذیرائی؛ 1 لاکھ 28 ہزار سے زائد گھر مکمل، قرضوں کی وصولی 97.6 فیصد

لاہور(پنجاب پوسٹ) پنجاب حکومت کے رہائشی منصوبے "اپنی چھت، اپنا گھر” کو عوام میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، جبکہ عالمی ادارے بھی اس پروگرام کی کامیابی کے معترف ہیں۔ منصوبے کے آن لائن پورٹل پر اب تک 17 لاکھ سے زائد افراد اپنا اندراج کروا چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت منعقدہ خصوصی اجلاس میں منصوبے کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سکیم کے تحت اب تک دو لاکھ 25 ہزار سے زائد قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ 1 لاکھ 28 ہزار 718 گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، جبکہ 62 ہزار 600 گھر تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔ اس کے علاوہ 1 لاکھ 71 ہزار 597 افراد کو قرضے کی دوسری قسط بھی جاری کر دی گئی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ قرضوں کی واپسی کے حوالے سے بھی نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ 97.6 فیصد وصولی کے ساتھ اب تک 22.29 ارب روپے کے قرضوں کی اقساط وصول ہو چکی ہیں۔ اجلاس نے "اپنی چھت، اپنا گھر” کے لیے نئی درخواستیں طلب کرنے کی بھی منظوری دی۔
ذیلی منصوبے "اپنی چھت، محفوظ چھت” کے تحت درخواستیں وصول کرنے کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

اس منصوبے کے تحت 3 ہزار 55 درخواست دہندگان کو ایک ارب 21 کروڑ 60 لاکھ روپے کے قرضے دیے گئے ہیں، جبکہ 532 گھروں کی تعمیر و توسیع کا کام مکمل ہو چکا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سکیم کی تکمیل کے مقررہ اہداف بروقت مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کو چھت کی فراہمی کے اس منصوبے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے