"بچیاں میری ریڈ لائن ” ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے چند منٹ میں ننھی پری کی پریشانی کیسے دور کی؟

لاہور: ملت پارک کے علاقے میں 8 سالہ بچی سے مبینہ جسمانی چھیڑ چھاڑ کے الزام میں ایک دکاندار کو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق بچی گھر سے قریبی دکان پر سامان لینے گئی تھی، تاہم کافی دیر تک واپس نہ آنے پر والد نعیم کو تشویش ہوئی۔ والد جب دکان پر پہنچے تو مبینہ طور پر بچی رو رہی تھی جبکہ دکاندار اسے پیسے دینے کی کوشش کر رہا تھا۔

والد نے فوری طور پر ون فائیو پر اطلاع دی، جس پر ملت پارک پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم عقیل کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق ملزم کے خلاف بچی کے والد نعیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او ملت پارک اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچیوں اور خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، ایسے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے