بہاولنگر(پنجاب پوسٹ) تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
پولیس کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب کارروائی کے دوران ملزم محمد عابد کے قبضے سے 1200 گرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ دوسری کارروائی میں پل فورڈواہ نہر کے قریب ملزم محمد رفیق کو مبینہ طور پر شراب کشید کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم محمد رفیق کے قبضے سے چالو بھٹی اور 30 لیٹر تیار شراب بھی برآمد کی گئی۔
دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او بہاولنگر کے مطابق منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز آپریشن کیا جائے گا۔














