پاکپتن (پنجاب پوسٹ) سرکاری اسکول کی خاتون ٹیچر ریحانہ اختر کے اغوا اور قتل کیس کا مرکزی ملزم، ہائی وے پٹرولنگ پولیس کا وائرلیس آپریٹر کانسٹیبل زاہد سکھیرا، پولیس حراست کے دوران ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق زیر حراست کانسٹیبل زاہد سکھیرا کو اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ملزم کی لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک ویڈیو مہنگی پڑ گئی، پولیس یونیفارم پہننے والی خاتون گرفتار
یاد رہے کہ کانسٹیبل زاہد سکھیرا پر الزام تھا کہ اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر سرکاری اسکول کی خاتون ٹیچر ریحانہ اختر کو اغوا کرنے کے بعد قتل کیا، جبکہ شناخت چھپانے کی غرض سے مقتولہ کی لاش کو آگ بھی لگا دی گئی تھی۔ واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش جاری تھی، تاہم دورانِ حراست اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس نے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔








