کٹورا نہیں قلم، ٹریفک پولیس کا بھکاریوں کیخلاف آپریشن، لاہور سے سہولت کار کیسے کئے گرفتار؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)میں پیشہ ور گداگری کے خاتمے کے لیے پولیس نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 80 گداگروں کو گرفتار کر لیا۔ شہر بھر میں جاری اس کارروائی کے دوران متعدد مقدمات بھی درج کیے گئے، جبکہ سی سی پی او لاہور نے واضح کیا ہے کہ گداگری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بھکاری مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق شہر میں انسدادِ گداگری مہم کے تحت حالیہ کارروائیوں میں 80 پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ رواں سال کے دوران اب تک گداگری میں ملوث مجموعی طور پر 755 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 748 مرد، 6 خواتین اور ایک سہولت کار شامل ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں پیشہ ور گداگروں اور ان کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے