لاہور(پنجاب پوسٹ) نصیر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ماڈل ٹاؤن کچہری کے قریب سے ایک غیر ملکی شہری کو آئس سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت Chucwuebuka کے نام سے ہوئی ہے، جو نائجیریا کا شہری ہے اور پاکستان میں کالج روڈ، ٹاؤن شپ کے علاقے میں رہائش پذیر تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم مبینہ طور پر آن لائن آرڈرز کے ذریعے لاہور کے مختلف علاقوں میں آئس سپلائی کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک کلو 420 گرام آئس برآمد کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:غیر ملکی خاتون کی جائیداد پر قبضے کی کوشش لاہور سیشن کورٹ نے کیسے ناممکن بنا دی؟
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے کیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او نصیر آباد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔













