پنجاب کے 10 ڈویژن کے 485 دیہات کیسے ماڈل ویلج بنائے جائیں گے؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مثالی گاؤں پروگرام پر عملدرآمد کے لیے ضلعی افسران کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انفراسٹرکچر اینڈ سروسز (ڈی او آئی اینڈ ایس) کو ضلعی کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔


صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں سیکرٹری بلدیات شکیل احمد، سپیشل سیکرٹری ارشد بیگ، شاہد زمان لک اور دیگر افسران نے شرکت کی۔


اجلاس میں وزیر بلدیات نے ڈی اوز آئی اینڈ ایس کو مثالی گاؤں پروگرام سے متعلق ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی سطح پر نگرانی کے مؤثر نظام سے ترقیاتی سکیموں کی مانیٹرنگ بہتر بنائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ متعلقہ تحصیل میں سب انجینئرز کو کوآرڈینیٹر کا اضافی چارج دیا جا رہا ہے جبکہ پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی (پی آر ایم ایس سی) ڈویژنل اور صوبائی سطح پر منصوبے کی نگرانی کر رہی ہے۔


ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب کی 10 ڈویژنوں کے 485 دیہات کو ماسٹر پلاننگ کے تحت مثالی گاؤں میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیموں میں معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، پہلے سے تعمیر شدہ گلیوں کو غیر ضروری طور پر نہ توڑا جائے اور منصوبے کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے