لاہور ( پنجاب پوسٹ )پنجاب بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک لاہور سمیت صوبے بھر سے 36 ہزار 545 افغانیوں اور دیگر غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، جبکہ 504 افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بنگلہ دیش سے بھی بچے پنجاب پڑھنے آئیں گے، صوبے میں نئے دانش سکول بنانے کا فیصلہ ہوگیا
ترجمان کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں 14 ہزار 614 مرد، 7 ہزار 234 خواتین اور 14 ہزار 697 بچے شامل ہیں۔ ان میں 11 ہزار 124 رہائشی ثبوت (Proof of Residence) رکھنے والے، 11 ہزار 137 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز اور 14 ہزار 284 غیر قانونی مقیم غیر ملکی شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عبدالکریم نے ہدایت کی ہے کہ صوبے بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور تمام غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس بین الاقوامی قوانین اور حکومتی پالیسی کے مطابق غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کی واپسی کے عمل پر عملدرآمد کر رہی ہے۔













