بنگلہ دیش سے بھی بچے پنجاب پڑھنے آئیں گے، صوبے میں نئے دانش سکول بنانے کا فیصلہ ہوگیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب حکومت نے دانش سکولز میں بنگلہ دیش کے طلبہ کے لیے بھی خصوصی کوٹہ مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت بنگلہ دیش سے طلبہ آئندہ سال دانش سکولز میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آئیں گے۔ وزیر تعلیم کی زیر صدارت دانش سکولز اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں دانش سکولز کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں وزیر تعلیم نے میٹرک امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی دانش سکولز کی دو طالبات کو بھی شریک کیا اور مختلف مشاورتی امور میں ان کی آرا حاصل کیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دانش سکولز میں بلوچستان کے بچوں کے لیے کوٹہ بڑھایا جائے گا جبکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر بنگلہ دیش کے طلبہ کے لیے بھی خصوصی کوٹہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


وزیر تعلیم کے مطابق بنگلہ دیش سے طلبہ آئندہ سال دانش سکولز میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آئیں گے۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دانش سکول پراجیکٹ کے تحت خصوصی کوٹے پر دیگر صوبوں کے تقریباً 1100 بچے زیر تعلیم ہیں جبکہ بیکن ہاس یونیورسٹی میں دانش سکولز کے 110 طلبہ مکمل اسکالرشپ پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ دانش سکولز میں ششم سے نہم جماعت تک کے طلبا کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نصاب متعارف کرایا گیا ہے۔
وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ دانش سکولز کے طلبہ کے لیے گلوبل اسکالرشپ کا موثر میکنزم تیار کیا جائے۔ انہوں نے میانوالی، ڈیرہ غازی خان، فاضل پورہ ، عارف والا اور پھولنگر میں زیر تعمیر دانش سکولز کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزیر تعلیم نے کہا کہ دانش سکول پراجیکٹ کا دائرہ کار مزید بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے