سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا سانگلہ ہل میں دورہ، بار ایسوسی ایشن میں وکلا چیمبرز کا افتتاح

لاہور (پنجاب پوسٹ) سانگلہ ہل میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، جہاں گھوڑا ڈانس پیش کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا گیا۔

بعد ازاں سپیکر پنجاب اسمبلی نے سانگلہ ہل بار ایسوسی ایشن میں نئے وکلا چیمبرز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر وکلا برادری، سیاسی و سماجی شخصیات اور معززینِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ وکلا انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، اور حکومت وکلا کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ بار ایسوسی ایشنز کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج کے شہداء قوم کا فخر ہیں اور ان کے خلاف کسی قسم کی بات برداشت نہیں کی جا سکتی، جبکہ متعلقہ بیان پر معافی کا مطالبہ بھی کیا۔
تقریب کے اختتام پر بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور سانگلہ ہل آمد پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری ثاقب خان چدھڑ اور سابق ایم پی اے چوہدری طارق محمود باجوہ بھی ہمراہ تھ

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے