ٹک ٹاک ویڈیو مہنگی پڑ گئی، پولیس یونیفارم پہننے والی خاتون گرفتار

پاکپتن (پنجاب پوسٹ) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس یونیفارم پہن کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ سٹی میں شمائلہ اسلم نامی خاتون کے خلاف پولیس کی وردی کا غیر قانونی استعمال اور سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جاوید اقبال چدھڑ نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری اور قانونی کارروائی کا حکم دیا۔


ڈی پی او کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر عاشق عابد مہر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نامزد خاتون کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق یہ بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ خاتون نے پولیس کی وردی کہاں سے حاصل کی اور آیا اس عمل میں پولیس کا کوئی اہلکار یا ملازم ملوث تھا یا نہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ میرٹ پر تفتیش مکمل کر کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے