بلوچستان کے طلبا کیلئے لاہور کے دانش سکولوں میں کوٹا بڑھانے کا فیصلہ

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے دانش اسکولوں میں بلوچستان کے بچوں کیلئے کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم کی زیر صدارت دانش اسکولز اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں دانش اسکولوں میں بنگلادیش کے بچوں کیلئے بھی کوٹہ مختص کرنے اور بلوچستان کے بچوں کیلئے کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔


اس حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ بنگلادیش سے طلبہ آئندہ سال دانش اسکولوں میں پڑھنے کیلئے آئیں گے، دانش اسکول پروجیکٹ میں دیگر صوبوں کے 1100 بچے زیر تعلیم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دانش اسکولوں کے طلبہ کیلئے گلوبل اسکالرشپ کا مکینزم بنایا جائے گا اور زیر تعمیر دانش اسکولوں کے انفرااسٹرکچر پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے