لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور میں پنجاب پولیس کے زیرِ اہتمام ولنٹیئرز اِن پولیس پروگرام کے تحت انٹرن شپ کے 30ویں بیج کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کا دورہ کیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت نے طلباء کے وفد کو پروفیشنل پولیس ورک کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وویمن سیفٹی ایپ، پولیس خدمت مراکز اور کمیونٹی پولیسنگ سے متعلق تفصیلی لیکچرز بھی دیے گئے۔
طلباء و طالبات نے یادگارِ شہداء پولیس لائنز پر حاضری دی، سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں ایس پی محمد وارث کی سربراہی میں اے آر ایف کے خصوصی دستے نے ہجوم کو کنٹرول کرنے کے عملی مظاہرے کا بھی مشاہدہ کروایا۔
یہ بھی پڑھیں: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا چوتھا کانووکیشن، 1,449 گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم
پروگرام کے دوران طلباء کو فائرنگ رینج پر فائر پریکٹس کروائی گئی جبکہ انہیں پولیس کے مختلف شعبہ جات جیسے کمیونٹی پولیسنگ، پولیس ورکنگ، پولیس خدمت مراکز، ٹریننگ سنٹرز، اے آر ایف، ایلیٹ فورس، کھلی کچہری، آپریشنز ونگ، سیف سٹی، سپیشل برانچ، ٹریفک پولیس اور ڈولفن فورس کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔
اس موقع پر لائن افسر احسان الحق اور فوکل پرسن عبدالرحمان بھی ہمراہ تھے۔ طلباء و طالبات کے وفد نے پروگرام کو سراہتے ہوئے بہترین انتظامات اور مفید معلومات فراہم کرنے پر پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کی







