مہنگا پٹرول، دکانیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ، شادی ہال 10 بجے بند ،کون سے کاروباروں کا استثنا حاصل ہوگا؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)کفایت شعاری پلان کے تحت دکانوں، مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار رات 9 بجے تک مقرر کر دیے گئے ہیں، جبکہ شادی ہالز اور میرج ہالز رات 10 بجے تک بند کرنا ہوں گے۔

پلان کے مطابق ریستوران، کیفے اور دیگر فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے تک کاروبار جاری رکھ سکیں گے۔ تاہم میڈیکل اسٹورز، تنور، ملک شاپس اور پٹرول پمپس کو مقررہ اوقات کار سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت سرکاری گاڑیوں کے ایندھن کے استعمال میں 50 فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری گاڑیوں کی نئی خریداری اور بیرون ملک سرکاری دوروں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

پلان میں وزرا اور سرکاری افسران کے لیے فضائی سفر صرف اکانومی کلاس تک محدود کرنے جبکہ سرکاری ضیافتوں، ڈنرز اور سیمینارز کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے