لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا چوتھا کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 28 بہترین گریجویٹس کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔
کانووکیشن میں 2022ء سے 2026ء کے دوران گریجویشن مکمل کرنے والے 1,449 پوسٹ گریجویٹس کو ڈگریاں تفویض کی گئیں، جبکہ پروفیسر نادیہ نسیم نے کامیاب طلبہ سے پیشہ ورانہ حلف لیا۔ تقریب میں سابق وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم، پروفیسر ڈاکٹر ساجد مقبول اور پروفیسر ڈاکٹر راشد لطیف خان سمیت مختلف میڈیکل، ڈینٹل اور نرسنگ اداروں کے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور سینئر اساتذہ نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے طلبا کیلئے لاہور کے دانش سکولوں میں کوٹا بڑھانے کا فیصلہ
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو اعلیٰ معیار کے ماہر ڈاکٹروں کی فراہمی میں یو ایچ ایس کا کردار قابلِ تحسین ہے، وائس چانسلر یو ایچ ایس کا کہنا تھا کہ جا معہ نے پوسٹ گریجویٹ تعلیم، تحقیق، نصابی اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ملک میں طبی تعلیم اور کے فروغ کے لیے سرگرم ہے۔
یو ایچ ایس کانووکیشن میں 37 گریجوایٹس کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دی گئی 572 ایم ایس، 311 ایم فل، 176 ایم ڈی، 182 پی جی ڈپلومہ اور 62 ایم ایس نرسنگ ،53 کو ایم پی ایچ ،40 ماسٹر اِن ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن، 16 کو ایم ڈی ایس کی ڈگریاں عطا کی گئیں۔








