لاہور ہائیکورٹ میں نئے ججز کی تقرری، جوڈیشل کمیشن نے کتنے ناموں کی منظوری دی؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے لیے 10 نئے ججز کی تقرری کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق جن امیدواروں کے نام منظور کیے گئے ہیں ان میں سید فرہاد علی شاہ، امجد پرویز، اسد باجوہ، غلام سرور نہنگ، شیریں عمران، عثمان غنی راشد چیمہ، منور دوگل، امیر عجم ملک، خالد ابن عزیز اور اجمل خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سید فرہاد علی شاہ اور امجد پرویز کے لاہور ہائیکورٹ کے جج بننے کے بعد یہ عہدے خالی ہوچکے ہیں ۔ سید فرہاد علی شاہ منشیات کیس میں رانا ثنا اللہ خان کے وکیل جبکہ امجد پرویز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وکیل رہ چکے ہیں۔

مزید برآں سید فرہاد علی شاہ اور امجد پرویز اپنا حلف لاہور ہائیکورٹ کی چھٹیوں کے بعد ستمبر میں حلف اٹھائیں گے۔


پنجاب پوسٹ کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے اجلاس میں ان ناموں پر غور کے بعد منظوری دی۔ تقرریوں سے متعلق آئینی و قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے