پنجاب پوسٹ ایکسکلیوزو: صوبے کا نیا پراسیکوٹر جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کون ہوگا؟

لاہور( محمد احمد نمبردار )پنجاب میں پراسکیوٹر جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کے عہدوں کیلئے لابنگ ، ملاقاتیں اور سی ویز کا تبادلہ جاری ہے ، تاہم پنجاب پوسٹ کو باوثوق ذرائع سے خبر ملی ہے کہ پنجاب حکومت نے دونوں عہدوں کے لئے نام فائنل کرلئے گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے پراسیکوٹر جنرل کیلئے فرہاد ترمذی کا نام فائنل کرلیا ہے جبکہ ایڈووکیٹ جنرل کیلئے عاصمہ حامد اور مصطفیٰ رمدے کے درمیان مقابلہ جاری ہے ، تاہم عاصمہ حامد کو مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیر مسعود چشتی اور ثاقب اکرم گوندل بھی عہدوں کیلئے ہاتھ پاوں مار رہے ہیں ۔

فرہاد ترمذی پنجاب کے معروف وکیل اور سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رہ چکے ہیں۔ وہ بطور وکیل بے نظیر بھٹو قتل کیس پر اپیلوں کے مقدمات بھی لڑچکے ہیں ۔

عاصمہ حامد کا تعلق ایک انتہائی معروف اور بااثر قانونی اور سیاسی خاندان سے ہے۔ ان کے والد شاہد حامد پنجاب کے سابق گورنر جبکہ ان کے چچا زاہد حامد وفاقی وزیرِ قانون رہ چکے ہیں۔ انہوں نے امریکہ کی مشہور ہارورڈ یونیورسٹی سے آئینی قانون میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔مئی 2018ء میں انہیں پنجاب کا ایڈووکیٹ جنرل تعینات کیا گیا، جس کے بعد جون 2018ء میں نگران حکومت نے انہیں اس عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ثاقب اکرم گوندل پاکستان بار کونسل کے ممبر اور معروف قانون دان ہیں

یہ بھی پڑھیں :مری کی 577 کنال سرکاری زمین کا فیصلہ: وفاقی آئینی عدالت نے اپیلیں خارج کر دیں

واضح رہے کہ سید فرہاد علی شاہ اور امجد پرویز کے لاہور ہائیکورٹ کے جج بننے کے بعد یہ عہدے خالی ہوچکے ہیں ۔ سید فرہاد علی شاہ منشیات کیس میں رانا ثنا اللہ خان کے وکیل جبکہ امجد پرویز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وکیل رہ چکے ہیں۔

مزید برآں سید فرہاد علی شاہ اور امجد پرویز اپنا حلف لاہور ہائیکورٹ کی چھٹیوں کے بعد ستمبر میں حلف اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ آئین سے متصادم ہے، حافظ نعیم الرحمان

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے