معروف سوشل ایکٹوسٹ و ماہرِ نفسیات”ڈاکٹر نبیحہ علی” نے خلع مانگ لیا،آخر کیا وجہ بنی؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) کی فیملی کورٹ میں معروف سوشل ایکٹوسٹ اور ماہرِ نفسیات ڈاکٹر نبیحہ علی کی جانب سے دائر خلع کی درخواست پر ابتدائی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے شوہر کو نوٹس جاری کر دیا اور جواب طلب کر لیا۔ کیس نے سماجی حلقوں میں توجہ حاصل کر لی ہے کیونکہ درخواست میں ازدواجی زندگی سے متعلق سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
فیملی جج انشاء یوسف نے کیس کی سماعت کی۔ ڈاکٹر نبیحہ علی نے اپنے وکیل چوہدری مدثر ایڈووکیٹ کی وساطت سے خلع کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے شوہر حارث کھوکھر انہیں مسلسل جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور گالم گلوچ کرتے ہیں، جس کے باعث ان کے لیے ازدواجی زندگی جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے