لاہور(پنجاب پوسٹ) کے علاقے برکی میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6 سے 7 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق، متاثرہ بچی گھر سے باہر کوئی چیز لینے کے لیے گئی تھی کہ ملزم جواد حیدر نے راستے میں بچی کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور وہاں اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش کی۔
بچی کے شور مچانے اور واقعے کی اطلاع ملنے پر متاثرہ بچی کے والد آصف علی کی مدعیت میں نامزد ملزم جواد حیدر کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو دبوچ لیا اور مزید تفتیش کے لیے مقدمہ انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔
ایس پی کینٹ اختر نواز نے اس بر وقت کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ بچوں اور خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دلوا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔








