لاہور سائیبر کرائم فراڈ بے نقاب، 12 ملزمان گرفتار، این سی سی آئی اے کی بڑی کاروائی

لاہور میں ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے ایک بڑے سائیبر فراڈ نیٹ ورک کا پردہ فاش کرتے ہوئے12 ملزمان کہ کو گرفتار کر لیا۔ ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے بتایا گینگ 2019 سے متحرک تھا اورسعودیہ عرب، جرمنی ، اٹلی اور کے سفارتخانوں کا ڈیٹا ہیک کر رہا تھا۔

ملزمان سفارت خانوں کے آفیشل نمبرز ہیک کر کے اپنے نمبرز پر ڈائیورٹ کرتے تھے۔کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سےفیک اپوائنمنٹ لیٹرز، متعدد موبائل ،جعلی ویزے اور ڈیجیٹل ثبوت حاصل کیئے گئے۔

حکام کے مطابق مختلف ایمبسیز نے خود این سی سی آئی یے سے رابطہ کر کے شکایات درج کروائیں۔یہ گینگ نہ صرف پاکستانی بلکہ غیر ملکی شہریوں کو بھی اپنا نشانہ بناتا تھا۔ ملزمان میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں اور انہوں نے مختلف زبانوں کے ماہر افراد بھی اپنے ساتھ رکھے ہوئے تھے تاکہ یہ عالمی سطح پر فراڈ کیا جا سکے۔

مزید یہ کہ انہوں نے سفارتخانوں کی فیک ویب سائیٹس اور مختلف ایمبسیز کا ماحول بھی بنا رکھا تھا۔اور ان کے پاس سے سنگا پور پولیس کی ایک وردی بھی برامد ہوئی ہے۔یہ لوگ شہریوں سے پیسے لے کر ان کے ساتھ فڑاڈ کرتے تھے۔

پیشرفت سامنے آئی ہے کہ ایک اور گینگ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو ٹائیکون ٹو ایف اے نام کی ایپ کے ذریعے لوگوں کے ساتھ فراڈ کر رہے تھے۔ یہ ایپ ٹیلی گرام کے ذریعہ فروخت ہو رہی تھی اور 96 ہزار دفع یہ ایپلیکیشن فروخت ہو چکی ہے۔ اس ایپ کے ذریعےشہریوں کے موبائل فونز ہیک ہوتے تھے ۔جو بندہ بھی اس ایپ کے لنک پر کلک کرتا تھا اسکا موبائل فون ہیک ہو جاتا تھا۔اس حوالہ سے سنگاپور حکومت نے پاکستانی حکومت سےئیکون ٹو ایف اے کی شکایت بھی کی۔

اس کے علاوہ جعلی کال سینٹرز کے خلاف کاروائی کے لیے ایک جائینٹ ٹاسک فورس (JTf) قائم کی جا رہی ہے جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کے نمائندگان شامل ہوں گے۔معلومات اکٹھی کی جائیں گی کہ کون سے کال سئنٹر جعلی ہیں اور کون سے ٹھیک ہیں۔

ٹائیکون ٹو ایف اے والے معاملہ پر ریاست خود مدعی ہے۔جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے جاری ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اپنی حفازت اپنے ہاتھ میں لحاظہ جب بھی کسی سفارتخانہ کو اپروچ کرنا ہے تو آفیشل نمبر پر اپروچ کریں

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے