لاہور(پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت صوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے منفرد اقدام اٹھاتے ہوئے “پنجاب ہیلتھ کنیکٹ پروگرام” کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت غیر ملکی ڈاکٹرز اور سرجنز مقامی طبی عملے کو جدید طبی مہارتوں کی تربیت بھی دیں گے اورپنجاب ہیلتھ کنیکٹ پروگرام کے تحت پاکستانی نژاد اور غیر ملکی ڈاکٹرز اور سرجنز سرکاری ہسپتالوں میں مفت سروسز بھی دیں گے۔
مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اس منصو بے کا مقصد صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں بین الاقوامی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔پنجاب میں ہیلتھ کا نظام عالمی معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے ۔
پروگرام کے تحت غیر ملکی ماہرین نہ صرف مریضوں کا علاج کریں گے بلکہ مقامی ڈاکٹرز اور طبی عملے کو جدید طبی مہارتوں کی تربیت بھی دیں گے، جس سے صوبے میں صحت کے شعبے کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی کو اس پروگرام کے تحت پورا کیا جا رہا ہے













