لاہور (پنجاب پوسٹ) میو ہسپتال میں ایم ایس کی موجودگی میں ڈاکٹر عبد الصبور کے ڈرائیور کی ٹھیکدار سے رقم وصول کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ میو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر عبد المدبر کی مبینہ گرفتاری سے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آ گئی ہیں۔
ابتدائی طور پر خبر سامنے آئی کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈاکٹر عبد المدبر کو ان کے دفتر سے گرفتار کیا، اور یہ کارروائی صدر وائی ڈی اے میو ڈاکٹر احمد کمال گجر کی درخواست پر عمل میں لائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مال بردار ٹرین حادثہ، اپ اور ڈاؤن ٹریک بند،کون سی ٹرینوں کی روانگی معطل ہوئی؟
تاہم ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ڈاکٹر عبد المدبر کو حراست میں نہیں لیا گیا۔ ان کے مطابق ڈاکٹر مدبر کو صرف سوال و جواب کے لیے اینٹی کرپشن دفتر طلب کیا گیا تھا۔اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبد المدبر پوچھ گچھ کے بعد کچھ ہی دیر میں اپنے دفتر واپس پہنچ جائیں گے۔
واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے جبکہ ابتدائی اطلاعات اور سرکاری موقف میں واضح تضاد پایا جاتا ہے۔













