پتوکی: سہانے مستقبل کے خواب دکھا کر، دوست نے دوست کا گردہ بیچ ڈالا

لاہور(پنجاب پوسٹ) پتوکی کے علاقے پرانی منڈی کے رہائشی ایک شہری نے اپنے دوست پر مبینہ طور پر اغوا کرکے گردہ نکالنے اور فروخت کرنے کا سنگین الزام عائد کر دیا۔


متاثرہ شہری رحمت کے مطابق اس کے دوست رضا نے اسے نئے کاروبار کا جھانسہ دے کر بلایا، جہاں تین افراد اسے گاڑی میں بٹھا کر راولپنڈی کی جانب لے گئے۔ رحمت کا کہنا ہے کہ راستے میں اسے جوس پلایا گیا، جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گیا۔


رحمت کے مطابق ہوش آنے پر اسے معلوم ہوا کہ اس کا آپریشن ہو چکا ہے۔ جب اس نے دریافت کیا تو پتا چلا کہ دورانِ آپریشن اس کا دایاں گردہ نکال لیا گیا ہے۔


متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ پتوکی واپس پہنچنے پر اس نے الٹراساؤنڈ کروایا، جس کی رپورٹ کے مطابق اس کا ایک گردہ موجود نہیں تھا۔


پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کے لاپتا ہونے کا مقدمہ چند روز قبل تھانہ سٹی پتوکی میں درج کیا جا چکا ہے۔
رحمت نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ملوث ملزمان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے