لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب اسمبلی کی جوڈیشل کمیٹی کا دوسرا اجلاس رکن اسمبلی سردار اویس دریشک کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے۔
اجلاس میں آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل اور ایڈیشنل آئی جی شہزاد سلطان بھی بطور سپروائزری افسر پیش ہوئے، جبکہ کمیٹی کے ارکان راحیلہ خادم، ذوالفقار شاہ، راجہ شوکت بھٹی، پیر اشرف رسول سمیت دیگر نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو مالی گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 29 اگست مقرر کر دی
سماعت کے دوران ڈی پی او قصور نے اپنا جواب جمع کرانے کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی، جس پر جوڈیشل کمیٹی نے انہیں ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر جواب جمع کرایا جائے، جبکہ کمیٹی کے رکن پیر اشرف رسول کے مطابق جوڈیشل کمیٹی کا اگلا اجلاس آئندہ پیر کو منعقد ہوگا۔













