پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے عہدیداروں میں  نوٹیفکیشن تقسیم کرنیکی تقریب

لاہور(پنجاب پوسٹ)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں نئے عہدیداروں کے نوٹیفکیشن تقسم کی تقریب ہوئی ۔ پی پی لاھور کے صدر فیصل میر نےہر تنظیم کے 15عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کیے۔تقریب میں لاھور ڈویژن کے سینئر نائب صدر شاہد عباس ایڈوکیٹ،عامر نصیر بٹ،مقصومہ بخاری،ذیشان اور طاہرہ جالب نائب صدور،ڈپٹی جنرل سیکرٹری خرم فاروق ،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹیریز احمد گھمن،اسجد ملک،حسن عباس،فنانس سیکرٹری اصغر بھٹی،سیکرٹری ریکارڈز اینڈ ایونٹ نبیل نصیر،افس سیکرٹری عاطف کھوکھر کو نوٹیفکیشن دئیے گئے۔پہلے مرحلے میں سٹی ٹاون،رائیونڈ ٹاون،نشتر ٹاون،راوی ٹاون،اقبال ٹاون،شالیمار ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن کے نئے عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیدافراز نقوی،معید احمد بٹ، عباس شاہ،ماڈل ٹاؤن تنظیم کے صدر ، جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری اطلاعات مقرر ہوئے جبکہ امجد جٹ،راو شجاعت،حمزہ امجد اقبال ٹاؤن کے صدر،جنرل سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹری ہونگے ۔ اسی طرح ڈاکٹر وسیم حمید،افتخار علی شاکر،عفان اسلم نشتر ٹاؤن کے صدر،جنرل سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹری مقرر ہوئے ۔ سید احمد رضا،منشا پرنس اور ملک اویس سٹی ٹاؤن کے صدر،جنرل سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹری مقرر جبکہ رانا فیصل دلشاد, رانا سہیل اور رانا شہباز خان رائیونڈ ٹاؤن کے صدر،جنرل سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹری کا تقرر کیا گیا۔ زاہد ذوالفقار خان ، سید زاہد علی شاہ اور حمزہ شکور شالیمارٹاؤن کے صدر،جنرل سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹری مقرر ہوگئے ،میاں حمزہ عباس،جاوید الیاس عرف ججی بٹ اور حسن گیلانی راوی ٹاؤن کے صدر،جنرل سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹری ہونگے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے