لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ محکمہ موسمیات نے شہر کے مختلف مقامات پر ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 98 ملی میٹر بارش گلشن راوی میں ریکارڈ ہوئی، جبکہ جوہر ٹاؤن میں 86.4 ملی میٹر، سمن آباد میں 85.4 ملی میٹر، نشتر ٹاؤن میں 53 ملی میٹر، فرخ آباد میں 50.8 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن میں 46.4 ملی میٹر، پانی والا تالاب میں 40 ملی میٹر، تاجپورہ میں 34.4 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 30 ملی میٹر، سگیاں میں 57.6 ملی میٹر، شادی پورہ میں 42.6 ملی میٹر، چوک ناخدا میں 21.2 ملی میٹر، کاہنہ میں 21.2 ملی میٹر، جیل روڈ میں 17.2 ملی میٹر، اپر مال میں 12.2 ملی میٹر، مغلپورہ میں 10.8 ملی میٹر، واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں 9.6 ملی میٹر، مناواں میں 2.6 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 2.5 ملی میٹر جبکہ ڈیفنس روڈ پر بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔
واسا لاہور کے مطابق بارش کے بعد شہر بھر میں نکاسیٔ آب کا آپریشن جاری ہے۔ ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد فیلڈ آپریشنز کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں تاکہ مختلف علاقوں سے بارشی پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے
یہ بھی پڑھیں؛لاہور: بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق
بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔














