لاہور: بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق

لاہور (پنجاب پوسٹ) کے علاقے شاد باغ، کھوکھر روڈ پر کرنٹ لگنے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔


ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔ کالر نے بتایا کہ نوجوان کو بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق نوجوان کی شناخت 22 سالہ عمر ولد اللہ دتہ کے نام سے کی اور لاش ورثا کے حوالے کر دی۔


واقعے کی مزید وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔


واضح رہے کہ لاہور میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے، جبکہ واسا لاہور نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے