یتیم بچے پر تشدد کا واقعہ، ڈی پی او شیخوپورہ کا فوری ایکشن، ملزمان گرفتار


شیخوپورہ ( پنجاب پوسٹ ) تھانہ بی ڈویژن کے علاقے میں یتیم بچے پر مبینہ تشدد کے واقعے کا ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان شیخوپورہ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ کیس کی مزید تفتیش بھی جاری ہے تاکہ تمام حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے واضح کیا کہ کسی بھی شخص کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ہر ذمہ دار شخص کو قانون کے کٹہرے میں لا کر انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے