نامعلوم شخص نے پٹرول چھڑک کر نوجوان کو آگ لگا دی، اوکاڑہ ہسپتال میں برن سینٹر نہ ہونے کے باعث متاثر شخص زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا

اوکاڑہ(پنجاب پوسٹ) ضلع اوکاڑہ کے تھانہ صدر کے نواحی گاؤں 54/2L میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر ابوبکر نامی نوجوان پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ اچانک پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ نوجوان کی دل دہلا دینے والی چیخ و پکار سن کر اہلِ علاقہ فوری طور پر مدد کے لیے موقع پر پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی بھرپور کوشش کی۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ نے چند ہی لمحوں میں نوجوان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث اس کے جسم کا تقریباً 70 فیصد حصہ جھلس گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جس نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا۔


ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد مبینہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جبکہ تھانہ صدر اوکاڑہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ادھر ہسپتال ذرائع کے مطابق شدید جھلسنے کے باعث زخمی نوجوان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم کا بڑا حصہ متاثر ہونے کی وجہ سے مریض کو خصوصی علاج کی ضرورت ہے۔ تاہم ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ میں برن یونٹ موجود نہ ہونے کے باعث ایسے مریضوں کو بروقت اور مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس پر شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع میں جدید برن یونٹ قائم کیا جائے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے متاثرین کو بروقت علاج میسر آ سکے۔

Screenshot 2026 07 20 142833

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے