غازی آباد پولیس کا بڑا وار، اسلحہ کے زور پر منشیات فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(پنجاب پوسٹ) میں ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران غازی آباد پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے علاقے کے بدنام زمانہ منشیات فروش علی ارشد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اسلحہ کے زور پر منشیات فروخت کرتا تھا اور مختلف علاقوں میں جدید طریقہ کار کے تحت منشیات کی سپلائی بھی کرتا رہا۔ کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، جس کے دوران ملزم کو اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم علی ارشد کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، دو رائفلیں اور 230 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ آن لائن لوکیشن کے ذریعے گاہکوں تک منشیات پہنچاتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کافی عرصے سے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث تھا اور اس کے خلاف مزید شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے