لاہور میں جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مہینوں دکانداروں کو کیسے چونا لگاتا رہا؟ گرفتاری کیسے ممکن ہوئی؟

لاہور( پنجاب پوسٹ ) لٹن روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بن کر دکانداروں سے بھتہ وصول کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت اکرام کے نام سے ہوئی ہے، جو کئی ماہ سے خود کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ظاہر کرکے مختلف دکانوں پر جاتا تھا۔ ملزم سرکاری ریٹ لسٹ چیک کرنے کے بہانے دکانوں میں داخل ہوتا اور ریٹ لسٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا ڈراوا دے کر دکانداروں سے بھاری رقوم بٹورتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ کئی مہینوں سے جعلی سرکاری افسر بن کر دکانداروں کو لوٹ رہا تھا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف دھوکہ دہی، جعل سازی اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور متاثرہ افراد کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔

ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے کہا کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے