لاہور میں جرائم کے خلاف ڈولفن سکواڈ کی بڑی کارروائیاں، کتنے ملزمان گرفتار ہوئے؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ (پی آر یو) نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ڈولفن و پی آر یو کی کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا، جبکہ دو خطرناک ڈکیت گینگ بھی قانون کی گرفت میں آئے۔ دورانِ پٹرولنگ 15 اشتہاری، 102 عادی مجرم اور 13 عدالتی مفرور گرفتار کیے گئے۔

اسی دوران 27 مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو متعلقہ تھانوں میں بند کیا گیا، جبکہ مختلف جرائم میں ملوث 156 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ون ویلنگ کرنے والے 18 اور پتنگ بازی میں ملوث 6 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔
ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے تحت مختلف نوعیت کے 77 سے زائد شہریوں کو بروقت ریسکیو کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے ہر وقت متحرک اور پرعزم ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے