گجرات اور سیالکوٹ میں ایف آئی اے کی کارروائیاں، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور زون کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل نے مائیگرنٹ اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں احسن علی خان اور عاطف محمود بٹ شامل ہیں، جنہیں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران بالترتیب گجرات اور سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم احسن علی خان ایران میں لاپتا ہونے والے پاکستانی شہریوں سے رقوم وصول کرنے والے انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان ائیرپورٹ پر جعلی دستاویزات کے ذریعے بیرون ملک سفر کی کوشش ناکام، امیگریشن اہلکار سمیت 4 افراد گرفتار

ملزم کو ایف آئی اے لاہور کی اسپیشلائزڈ لا انفورسمنٹ یونٹ (سواٹ ٹیم) نے گجرات سے گرفتار کیا، جبکہ اس سے انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک، مالی لین دین اور دیگر سہولت کاروں کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق دوسری کارروائی میں گرفتار ملزم عاطف محمود بٹ نے ایک شہری کو فرانس کے ورک ویزا کا جھانسہ دے کر 21 لاکھ 45 ہزار روپے ہتھیا لیے۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے