شیخوپورہ: تھیٹر اداکارہ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار، عظمیٰ بخاری نے ملزم کی تصویر شیئر کردی

لاہور( پنجاب پوسٹ )  شیخوپورہ کے مقامی تھیٹر میں اسٹیج اداکارہ پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، عظمیٰ بخاری نے گرفتار ملزم راجہ زین کی تصویر بھی شیئر کردی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے مطابق گلستان تھیٹر شیخوپورہ میں دوران ڈرامہ اداکارہ کو ملزم راجہ زین نے تشدد کا نشانہ بنایا، اس واقعے کی تفتیش جاری ہے، ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ’’میری نہ کو نہ نہیں سمجھا، زبردستی تعلقات سے انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا‘‘، شیخوپورہ اداکارہ پر حملہ کرنیوالا شخص عادی مجرم نکلا

تھیٹرز میں اداکاروں کو سیکیورٹی فراہم کرنا تحفظ دینا تھیٹر مالکان کی ذمہ داری ہے، ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، کسی کو خواتین کی تضحیک کرنے اور بدسلوکی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملزم راجہ زین نے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ہے، ملزم کی ضمانت منسوخی کے لیے قانونی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے