’’میری نہ کو نہ نہیں سمجھا، زبردستی تعلقات سے انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا‘‘، شیخوپورہ اداکارہ پر حملہ کرنیوالا شخص عادی مجرم نکلا

شیخوپورہ(پنجاب پوسٹ)کے گلستان تھیٹر میں اسٹیج پروگرام کے دوران ڈانسر سے مبینہ بدتمیزی اور تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، تاہم ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے فیصل آباد روڈ پر واقع گلستان تھیٹر میں اسٹیج پرفارمنس جاری تھی کہ راجہ زین نامی شخص اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ اسٹیج پر چڑھ آیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے ڈانسر کے ساتھ بدتمیزی کی اور تشدد کیا۔ ڈانسر کو بچانے کی کوشش کرنے والے ڈرائیور عمران کے ساتھ بھی لڑائی جھگڑا کیا گیا، جبکہ تھیٹر انتظامیہ نے بھی صورتحال قابو میں لانے کی کوشش کی۔

واقعے کے باعث تھیٹر میں بھگدڑ مچ گئی اور خوفزدہ تماشائی پروگرام ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔ پنجاب پوسٹ کو موصول ہونے والی ویڈیو میں مبینہ طور پر ملزم کو ڈانسر پر جوتے سے تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دیگر افراد اسے روکنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق راجہ زین پر الزام ہے کہ وہ متاثرہ ڈانسر سے زبردستی دوستی کرنا چاہتا تھا۔ سٹیج اداکارہ شمع ناز کی مدعیت میں تھانہ اے ڈویژن، ماڈل سٹی پولیس نے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم خبر لکھے جانے تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے