نورین خان بھائی کی زبان بولتی، نیازی فیملی کو پاکستان کی جیت ہضم نہیں ہوتی، عظمیٰ بخاری

لاہور( پنجاب پوسٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نورین نیازی کا بیان اپنے بھائی کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ اس فیملی کو پاکستان کی ہر کامیابی سے تکلیف ہوتی ہے۔

اپنے بیان میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پوری دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے بھارت کو معرکۂ حق میں عبرتناک شکست دی، پھر نورین نیازی کا فاشسٹ مودی کے حق میں بات کرنا شرمناک اور قابلِ مذمت ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور اس کی تینوں بہنیں یا تو دنیا کی عقلِ کل شخصیات ہیں یا پاگل ترین نمونے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاک فوج کی کامیابیوں پر پوری قوم کو فخر ہے، جبکہ معرکۂ حق میں افواجِ پاکستان اور شاہینوں نے تاریخی کارنامے رقم کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر پاکستانی کو اپنی عظیم اور بہادر افواج پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسپیکر پنجاب اسمبلی کا مولانا فضل الرحمٰن پر سخت ردعمل، دہشت گردوں سے مذاکرات کی مخالفت

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی فیملی کی طرف سے پاکستان کے لیے کبھی کوئی خیر ہو ہی نہیں سکتی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے