لاہور: ناقص ہیلمٹ انفورسمنٹ پر 6 انسپکٹرز کے خلاف کارروائی

لاہور(پنجاب پوسٹ) ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ناقص انفورسمنٹ پر 6 ٹریفک انسپکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے مختلف سیکٹرز کا دورہ کرکے ہیلمٹ کمپلائنس اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا، جس کے بعد غفلت برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی گئی۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق سیکٹر انچارج انارکلی، مزنگ اور گڑھی شاہو سمیت 6 ٹریفک انسپکٹرز کو ناقص ہیلمٹ انفورسمنٹ پر شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ قوانین پر عملدرآمد میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے سخت نگرانی جاری رہے گی۔
جائزہ رپورٹ کے مطابق لاہور کی ماڈل سڑکوں پر 97.11 فیصد موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ پہنے ہوئے پائے گئے۔ ڈیوس روڈ پر ہیلمٹ کمپلائنس 98.83 فیصد، فیصل چوک (اسمبلی ہال) پر 98.81 فیصد، ڈاکٹر ہسپتال کے قریب 98.63 فیصد، کینال ویو پر 97.53 فیصد اور آواری ہوٹل چوک پر 97.23 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

دیگر اہم شاہراہوں پر مین بلیوارڈ پر 92.22 فیصد، جیل روڈ نہر پل پر 90.60 فیصد جبکہ کینال فیروزپور روڈ پر 90.78 فیصد موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ استعمال کرتے ہوئے پائے گئے۔
سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ ہیلمٹ کے استعمال سے ہیڈ ٹراما کے کیسز میں تقریباً 40 فیصد تک کمی آئی ہے، جبکہ جان لیوا ٹریفک حادثات میں 73 فیصد متاثرین موٹرسائیکل سوار ہوتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹریفک پولیس کی سخت انفورسمنٹ کا مقصد جرمانوں سے ریونیو اکٹھا کرنا نہیں بلکہ شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ اور محفوظ ٹریفک کلچر کو فروغ دینا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے