یوٹیوب سے لاکھوں ڈالر کمانے کی خبروں پر بشریٰ انصاری کا دوٹوک مؤقف

لاہور(پنجاب پوسٹ) پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ، میزبان اور مصنفہ بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب چینل سے ہونے والی آمدنی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یوٹیوب سے 10 ہزار ڈالر ماہانہ نہیں کماتیں اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی باتیں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
بشریٰ انصاری نے حال ہی میں اداکارہ و میزبان نادیہ خان کے یوٹیوب وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نادیہ خان اور جویریہ کی حوصلہ افزائی پر وی لاگنگ کا آغاز کیا۔ ان کے مطابق وہ باقاعدگی سے روزمرہ زندگی پر مبنی وی لاگز بناتی رہی ہیں، تاہم آسٹریلیا کے دورے کے باعث کچھ عرصے کے لیے یہ سلسلہ رک گیا تھا، جسے اب دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ جلد کینیڈا جا رہی ہیں اور وہاں سے بھی اپنے مداحوں کے لیے وی لاگز شیئر کریں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اکثر یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ یوٹیوب سے غیر معمولی آمدنی حاصل ہوتی ہے، لیکن ان کے معاملے میں ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ 10 ہزار ڈالر ماہانہ نہیں کماتیں اور اس طرح کے دعوے درست نہیں ہیں۔
بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں، ڈراموں کی شوٹنگ اور دیگر مصروفیات بھی جاری رہتی ہیں، جس کے باعث مستقل بنیادوں پر وی لاگنگ کرنا آسان نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیوب پر کامیابی کے لیے مسلسل محنت، وقت اور تسلسل درکار ہوتا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے