دو فٹ قد، مگر حوصلے آسمان جتنے؛ میانوالی کا باہمت طالب علم اعلیٰ تعلیم کا خواہشمند

میانوالی ( پنجاب پوسٹ ) میانوالی کے علاقے داؤدخیل سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ سجاول عباس نے جسمانی معذوری اور مالی مشکلات کے باوجود تعلیم کا سفر جاری رکھتے ہوئے ایک نئی مثال قائم کر دی۔ صرف دو فٹ قد کے حامل سجاول عباس ایف ایس سی پاس کرنے کے بعد اب اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، تاہم معاشی حالات ان کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

سجاول عباس نے تعلیم کے حصول کے جذبے میں کبھی اپنے قد یا جسمانی معذوری کو کمزوری نہیں بننے دیا۔ انہوں نے میٹرک میں 900 نمبر حاصل کیے اور بعد ازاں ایف ایس سی بھی کامیابی سے مکمل کر لی۔

سجاول عباس کے والد نے بتایا کہ ان کے خاندان میں سجاول واحد فرد ہیں جو تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھیڑ بکریاں چرا کر گھر کے اخراجات بمشکل پورے ہوتے ہیں، ایسے میں بیٹے کی مزید تعلیم کے اخراجات اٹھانا ان کے لیے ممکن نہیں۔

سجاول عباس نے حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ انہیں اعلیٰ تعلیم کے لیے مالی معاونت فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرکے نہ صرف اپنے والدین کا سہارا بن سکیں بلکہ معاشرے کا ایک باوقار اور مفید شہری بھی بن سکیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے