25 جولائی جلسے کی تیاری، پیپلز پارٹی کی مینارِ پاکستان پر مشعل بردار ریلی

لاہور(پنجاب پوسٹ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور نے 25 جولائی کو مینارِ پاکستان پر ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں مشعل بردار ریلی کا انعقاد کیا، جس کی قیادت لاہور کے صدر فیصل میر نے کی۔ ریلی میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور جلسے کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ریلی میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عائشہ شوکت، شائدہ جبیں، میاں شاہد عباس، مجید غوری، خرم فاروق، آغا تقی، عامر نصیر بٹ، احمد گھمن اور اسجد ملک سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر فیصل میر نے کہا کہ مشعل بردار مارچ پارٹی کی انتخابی و عوامی سرگرمیوں کا آغاز ہے اور 25 جولائی تک مختلف پروگرام جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 1986 میں محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی مینارِ پاکستان پر تاریخی جلسہ کیا تھا اور پیپلز پارٹی دوبارہ اسی عوامی قوت کے ساتھ ابھرے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے