لاہور کے تاریخی مقامات کی خوبصورتی اور ٹریفک نظام بہتر بنانے کے اقدامات تیز

لاہور (پنجاب پوسٹ)کے تاریخی مقامات اور اہم تجارتی مراکز کی خوبصورتی، ٹریفک کی روانی اور شہری سہولیات میں بہتری کے لیے جاری ترقیاتی منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے ڈی جی ایل ڈی اے کے ہمراہ مختلف منصوبوں کا دورہ کیا اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران بلال یاسین نے داتا دربار، بھاٹی چوک اور ریلوے اسٹیشن پر جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام انتظامی اور تکنیکی رکاوٹیں فوری دور کرکے منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو جلد از جلد سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ داتا دربار کے گردونواح اور بھاٹی چوک انڈر پاس کو آئندہ 15 روز کے اندر ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، جس سے آمدورفت میں نمایاں بہتری آئے گی اور شہریوں کو سفری سہولت میسر ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشن کے پارکنگ ایریا میں جدید ڈانسنگ فاؤنٹین بھی جلد نصب کیا جائے گا، جبکہ اسٹیشن کے اطراف انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے تاکہ مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
بلال یاسین کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے تاریخی اور تجارتی اہمیت کے حامل علاقوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا، ٹریفک کا نظام بہتر ہوگا اور شہری انفراسٹرکچر مزید مؤثر بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق لاہور کو عالمی معیار کے جدید اور منظم شہر میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
آخر میں وزیر ہاؤسنگ نے ایل ڈی اے کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے فنشنگ کے تمام کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے