بلھے شاہ ایکسپریس 15 سال بعد بحال، ریلوے کی توسیع اور اپ گریڈیشن منصوبوں کا اعلان

لا ہور (پنجاب پوسٹ)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بلھے شاہ ایکسپریس کا داتا کی نگری لاہور سے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ 15 سال قبل بند ہونے والی اس ٹرین کی عوام میں شدید طلب تھی، جسے مدنظر رکھتے ہوئے دوبارہ بحال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو جدید، محفوظ اور منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے نئے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، جبکہ مختلف شہروں میں نئی ٹرینیں چلانے، اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن اور ریلوے انفراسٹرکچر کی بہتری کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ لاہور سے واہگہ تک نئی ٹرین چلانے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ راوی ایکسپریس بھی رواں ماہ 25 یا 30 تاریخ تک بحال کر دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے وسائل اور گنجائش میسر آئے گی، مزید ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی۔
حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کی بہتری کے لیے 32 کے بجائے 64 نئی کوچز شامل کی جائیں گی، لوکوموٹیوز کی اوورہالنگ کا عمل جاری ہے اور 43 جی یو لوکوموٹیوز کو فریٹ آپریشن کے لیے مختص کیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان اقدامات سے ریلوے کی کارکردگی اور آمدن میں کم از کم 32 فیصد اضافہ ہوگا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے