خانیوال (پنجاب پوسٹ) خانیوال میں نئی تعینات ہونے والی ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف بازاروں میں جاری بیوٹیفکیشن کے کاموں اور ریڑھی بازار کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق گڈ گورننس کا فروغ اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہوگی۔
حنا ارشد کا کہنا تھا کہ شہر میں جاری بیوٹیفکیشن کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف، خوبصورت اور منظم ماحول فراہم کیا جا سکے۔
دورے کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نعیم صادق چیمہ اور ڈسٹرکٹ آپریشن منیجر ستھرا پنجاب عثمان خورشید بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔













