نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: پی ٹی آئی رہنما غلام محی الدین دیوان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں نو مئی کو شیر پاؤ پل پر مبینہ اشتعال انگیز تقاریر اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں پی ٹی آئی رہنما غلام محی الدین دیوان کو جیل سے پیش کیا گیا۔

عدالت میں ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کرتے ہوئے غلام محی الدین دیوان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی۔

دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کا سپلیمنٹری چالان ابھی تیاری کے مرحلے میں ہے، جس کے باعث مزید مہلت درکار ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق غلام محی الدین دیوان نو مئی کو شیر پاؤ پل پر پیش آنے والے واقعے کے دوران موقع پر موجود تھے اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ مبینہ اشتعال انگیز تقاریر اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث رہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو تھانہ سرور روڈ کے مقدمہ نمبر 97/23 میں گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ کیس کی مزید کارروائی جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے