مظفر گڑھ: کرسچن کمیونٹی کا سانجھی سبزی منصوبہ کیسے کام کرتا ہے ؟ مریم نواز اس کی فین کیوں بن گئیں ؟

مظفرگڑھ( پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع مظفرگڑھ میں عوامی فلاح کے لیے منفرد منصوبہ "سانجھی سبزی” شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت شہری اور دیہی علاقوں میں سرکاری عمارتوں سے ملحقہ خالی اراضی پر موسمی سبزیوں کی کاشت کی جا رہی ہے۔

منصوبے کا مقصد ضرورت مند افراد کو مفت تازہ سبزیاں فراہم کرنا اور کمیونٹی کی سطح پر فلاحی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔مظفرگڑھ میں مجموعی طور پر 139 کنال اراضی کے 140 پلااٹس پر مختلف اقسام کی سبزیاں اگائی جا رہی ہیں، جبکہ مقامی افراد کو ضرورت کے مطابق مفت سبزیاں ملنا بھی شروع ہو گئی ہیں۔

منصوبے کا آغاز ضلع کی مسیحی برادری کے ایک گاؤں سے کیا گیا، جہاں شہری رضاکارانہ طور پر دوسروں کے لیے بھی سبزیاں کاشت کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد عثمان طاہر جپہ نے ملاقات کر کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں:کسانوں کو فصلوں کی نگہداشت کے لیے کیا ہدایت دی گئی ہے؟

بریفنگ میں بتایا گیا کہ دیہی علاقوں میں ایک مرلے سے ایک کنال تک سرکاری اراضی جبکہ شہری علاقوں میں صحت، لوکل گورنمنٹ، جنگلات، تعلیم اور اسسٹنٹ کمشنر دفاتر سے متصل خالی زمین پر سبزیوں کی کاشت جاری ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے "سانجھی سبزی” منصوبے کو قابلِ تقلید قرار دیتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اضلاع میں بھی اس طرز کا منصوبہ شروع کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے عوامی فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے انہیں چیف منسٹر میرٹ بیج اور ایک لاکھ روپے نقد انعام بھی دیا، جبکہ منصوبے کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے