کسانوں کو فصلوں کی نگہداشت کے لیے کیا ہدایت دی گئی ہے؟

ملتان(پنجاب پوسٹ) ملتان سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ کپاس کے پیداواری ہدف کے حصول کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ شدید گرمی کی لہر کے دوران کپاس اور دیگر فصلوں کی نگہداشت کے حوالے سے کاشتکاروں کو خصوصی رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔

ملتان میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے افتخار علی سہو نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ کپاس کی کاشت والی تحصیلوں میں کسان سہولت سنٹرز قائم کیے جائیں اور ڈویژنل کاٹن ٹیکنیکل گروپس کو جلد از جلد فعال کیا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کپاس کی فصل کے لیے نہری پانی کی بروقت اور ضرورت کے مطابق فراہمی یقینی بنائی جائے۔ سیکرٹری زراعت نے جعلی زرعی ادویات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم بھی دیا۔

افتخار علی سہو نے کہا کہ "اپنا کھیت، اپنا روزگار” پروگرام کی کامیابی کے لیے افسران اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو ممکنہ سیلابی نقصانات سے محفوظ رکھنے کے لیے فیلڈ فارمیشنز مکمل طور پر تیار رہیں۔

اجلاس کے بعد سیکرٹری زراعت پنجاب نے ماڈل ایگریکلچر مال ملتان کا دورہ بھی کیا اور ہدایت کی کہ ادارے کی آپریشنل سرگرمیوں میں مزید بہتری لائی جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے